بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کے قومی صدر امت شاہ نے کانگریس اور سماجوادی
پارٹی کے اتحاد پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ دونوں پارٹیاں مل کر بھی
اترپردیش کو ترقی کے راستے پر نہیں لاپائیں گے کیونکہ ایک نے ملک کو اور
دوسرے نے اترپردیش کو لوٹا ہے۔میرٹھ میں وزیراعظم نریندر مودی کی
ریلی سے ایک دن پہلے مسٹر شاہ نے پیدل
مارچ اور عوامی رابط کی مہم کی شروعات کرنی تھی مگر کل رات یہاں ڈکیتوں کی
اندھادھند فائرنگ میں ایک تاجر کی موت اور چار کے زخمی ہونے پر انہوں نے
پیدل مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔مسٹر شاہ نے کہا کہ اترپردیش میں روزانہ آبروریزی کی 24معاملے ہوتے ہیں۔